ہفتہ , جولائی 24 2021

قیمتی انسانی جانوں کا ضیاء کیوں؟

آل فیتھ سپریچوئیل آرگنائزیشن (رجسٹرڈ)پاکستان کے چیف آرگنائزر شبیر احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دربار حضور داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ پر دہشت گردی کی کاروائی میں شہید ہونے والے بے گناہ معصوم افراد کی جان لے کر کون سے دین یا کس اسلام کی خدمت کی جارہی ہے ؟مذہب کے نام پر دوسرے مذاہب یااپنے ہی مذہب میں مختلف فرقوں کے لوگوں کو قتل کرنا کون سا ثواب کاکام ہے ؟یقیناًایسے لوگ صراطِ مستقیم سے بھٹکے ہوئے لوگ ہیں جو ایسی مذموم حرکات کرتے ہیں کیونکہ دنیا میں تمام مذاہب کی بنیاد محبت اور بھائی چارہ ہے اور کوئی بھی مذہب کسی دوسرے کو ناحق قتل کرنے کی ترغیب نہیں دیتالیکن مذاہب کے اندر ہی چند کالی بھیڑیں ہیں جو اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے سادہ لوح نوجوانوں کو جنت کالالچ دیکر خود کش بمبار بناتے ہیں اور پھر ایسے بمباروں سے معصوم لوگوں کی جانیں لیتے ہیں ۔یہ لوگ کسی بھی مذہب سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ ان کامذہب صرف اور صرف پیسہ ہے جو ان کو ایسی کاروائیاں کرنے والے شرپسند دیتے ہیں۔
آل فیتھ تمام مذاہب کے ماننے والے افراد کی تنظیم ہے اور اس میں تما م عقائد کے ماننے والے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ اخوت اورمحبت سے رہ رہے ہیں اور دیگر تمام لوگوں کو بھی نفرتیں ،دشمنیاں ختم کرکے امن قائم کرنے کی دعوت دیتے ہیں تاکہ معاشرے میں سے ظلم ،ناانصافی ،دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکے اور تمام انسان ایک دوسرے سے انسانیت کی بنیاد پر امن و محبت کا رشتہ قائم کرسکیں ۔آل فیتھ سپریچوئیل آرگنائزیشن کے زیر اہتما م ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ان دہشت گرداں کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ انسانیت کو قتل کرنے کی بجائے اس سے محبت کرو۔

جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت

Check Also

محفل نعت و محفل سماع بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ

جواب دیں