اتوار , جون 4 2023

اقوال زریں اور مختصر تحریریں

حضرت صالح علیہ السلام
حضرت صالح علیہ السلام کی قوم کا نام ثمود تھا۔
حضرت صالح علیہ السلام کی قوم کا ذکر قرآن پاک میں آٹھ جگہ آیا ہے۔
ثمود قبیلہ کا نام ثمود بن عامر کے نام سے منسوب تھا۔
حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کو ناقتہ اللّٰہ کہا جاتا ہے۔
حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کو قدار بن سالف نے قتل کیا تھا۔
حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کو منگل کے دن قتل کی گیا۔
قوم ثمود پر عزاب آنے کے بعد حضرت صالح نے مکہ مکرمہ کی طرف ہجرت فرمائی۔
مکہ جاتے ہوئے حضرت صالح علیہ السلام کے ساتھ ۱۲۰ آدمی تھے۔
قوم ثمود کے ہلاک شدہ گھرانوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار تھی۔
حضرت صالح علیہ السلام کی قبر مکہ مکرمہ میں ہے۔
قوم ثمود بھی کثرت مال اور کثرت اولاد کی وجہ سے گمراہ ہوئی۔
قوم ثمود نے حضرت صالح علیہ السلام سے مطالبہ کیا کہ :پہاڑ کی چٹان سے ایک حاملہ اونٹنی نکلے اور بچہ جنے۔
از معلومات انبیاء

ایس ایم ایس میر ے نام

اگر کسی پر بھروسہ کرو تو آخر تک بھروسہ کرو نتیجہ چاہے کچھ بھی ہو۔ آخر میں یا تو آپکو ایک اچھا دوست ملے گا یاپھر ایک اچھا سبق (حضرت علیؓ )
ایسے شخص کو دوست رکھو جو نیکی کر کے بھول جائے (حضرت ابوبکر صدیقؓ )
موت کو ہمیشہ یاد رکھومگر موت کی آرزو کبھی نہ کرو( حضرت عمر فاروقؓ )
انسان زبان کے پردے میں چھپا ہے (حضرت عثمان غنیؓ )
ہمیشہ سچ بولو تا کہ تمہیں قسم کھانے کی ضرورت نہ پڑے( حضرت علیؓ )
علم کی وجہ سے دوستوں میں اضافہ ہوتا ہے اور دولت کی وجہ سے دشمنوں میں ( حضرت علیؓ )
صورت اور سیرت میں سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ صورت دھوکہ دیتی ہے اور سیرت پہچان کراتی ہے ( حضرت علیؓ )
رزق اور دنیا کی خاطر ایمان ترک کرنے والو سنو! رزق تو انسان کو ایسے تلاش کرتا ہے جیسے مرنے والے کو موت ( حضرت علیؓ )
اے لوگو! اللہ کا ذکر کیا کرو کہ اس میں شفاء ہے اورلوگوں کے عیب بیان نہ کیا کرو کہ اس میں بیماری ہے ۔(حضرت عمر فاروقؓ)

Check Also

اگر روح بیمار ہو تو قرآن پاک سے بہتر کوئی دوا نہیں

اگر روح بیمار ہو تو قرآن پاک سے بہتر کوئی دوا نہیں

جواب دیں