اتوار , نومبر 28 2021

رپورٹ پروگرام آل فیتھ

حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالی کا 68واں یو م ولادت آل فیتھ سپریچوئیل آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان طریقے سے منایا گیا۔ جس میں آل فیتھ کی ورکنگ باڈی کے علاوہ کارکنان کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی کے ساتھ اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔پروگرام کے انتظامات کو احسن طریقے سے ادا کرنے میں کارکنان آل فیتھ لاہور نے بھر پو رکردار ادا کیا ۔
پروگرام کا آغاز حمد باری تعالیٰ ، نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا اور بعد ازاں جناب شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی بارگاہ میں منقبت کا نذرانہ پیش کیا گیا اور اسکے بعد مرشد پاک کے قصائد کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں تمام شرکاء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔جشن ولادت کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی رسم بھی ادا کی گئی جو بزرگ ساتھی جناب صوفی صادق نے ادا کی ۔ محفل میں خصوصی طور پر دوسرے شہروں سے بھی ساتھیو ں نے شرکت کی ۔ آخر میں دعائے خیر کی گئی اور مرشد پاک کے ساتھ اپنی نسبت اور استحکام کے لیے دعا کی گئی۔اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آل فیتھ کا پیغام ہر دل تک پہنچانے کے لیے بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا جائیگا اور اس راستے میں آنے والی تمام مشکلات کا جوانمردی سے مقابلہ کیا جائیگا۔

Check Also

تمام عالم اسلام کو عید مبارک

تمام عالم اسلام کو عید مبارک

جواب دیں